ایشوریا رائے بہت جلد نئی فلم ’’ہیپی اینیورسری‘‘ میں اپنے شوہرکیساتھ نظرآئیں گی

فلم ”ہیپی اینیورسری“ کی ہدایت کاری پرہلد کاکڑ دیں گے اور اسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔


IANS September 26, 2013
ایشوریا اور ابھیشیک آئیڈیل جوڑی ہیں اور دونوں اسکرین پر بہت اچھے لگتے ہیں۔ فلم پروڈیوسر فوٹو: فائل

ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ہمراہ نئی فلم "ہیپی اینیورسری" میں جلد نظر آئیں گی۔

فلم کے پروڈیوسر دوشی کا کہنا ہے کہ ایشوریا اس فلم میں فلم ''دھوم ٹو'' کے اووتار کی طرح نظر آئیں گی اسی لئے انہوں نے وزن گھٹانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، دوشی نے کہا کہ ایشوریا اور ابھیشیک کو فلم کا اسکرپٹ اتنا پسند آیا کہ دونوں نے فلم میں کام کرنے کے لئے فوری حامی بھر لی، ان کا کہنا تھا کہ ایشوریا اور ابھیشیک وہ آئیڈیل جوڑی ہیں جواسکرین پر بہت اچھے لگتے ہیں۔

فلم "ہیپی اینیورسری" کی ہدایت کاری پرہلد کاکڑ دیں گے اور فلم آئندہ سال سینماؤں کی زینت بنے گی جب کہ اس کی شوٹنگ جنوبی افریقہ کی حسین وادیوں میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشوریا رائے اس فلم میں فلم ''دھوم ٹو'' کی طرح خوبصورت اوردبلی پتلی نظرآنے کے لئے اپنا وزن انتہائی تیزی سے کم کررہی ہیں لیکن اب دیکھنا یہ کے ناظرین انہیں اس فلم میں کتنا پسند کرتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں