پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر 3 درجوں میں تقسیم

نئے اسٹرکچر میں 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کردیا گیا ہے


Mian Asghar Saleemi August 31, 2019
ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو 3 مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی، تقریب رونمائی میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اورڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کے علاوہ پشاور زلمی کے جاوید آفریدی و دیگرز نے شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی کے ساتھ چیف ایگزیکٹو بورڈ وسیم خان نے نئے ڈومیسٹک اسٹریکچر پر پریزینٹیشن دی۔ اس موقع پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ نئے اسٹرکچر میں سابق کرکٹرز کے لیے کوچنگ اور منیجمنٹ کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی مراعات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ نئے اسٹرکچر کے مطابق 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کردیا گیا ہے، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو 3 مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے درجے میں 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اسکول اور کلب کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کریں گی، دوسرے درجے میں سٹی کرکٹ ٹیمیں انٹرا سٹی مقابلوں میں شرکت کریں گی، تیسرے درجے میں 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی۔

ہر کرکٹ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کو سالانہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے گی، یہ کھلاڑی پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ کاحصہ نہیں ہوں گے، ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کے علاوہ بھی کسی کھلاڑی کو فی میچ معاوضہ دے کر میچ میں شامل کرسکتی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ رکھنے والے ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا۔

قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچز 14 ستمبر سے 8 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے،قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا، قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچز 14 ستمبر سے 10 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک ہوں گے، قومی ٹی ٹونٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان کپ ایک روزہ ٹورنامنٹ کے میچز 29 مار چ سے 24 اپریل 2020 تک جاری رہیں گے، ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کپ میں فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت شروع ہوں گے۔

ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے تمام ٹورنامنٹس میں کوکابورا کی گیند کا استعمال کیا جائے گا- اس موقع پر چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے معیار میں بہتری لانا پی سی بی کی اولین ترجیح ہے، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے نفاذ سے قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل آئے گا، نئے اسٹرکچر کی تیاری میں پی سی بی صوبائی ایسوسی ایشنزکی مکمل معاونت کرےگا،چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے،یہ اسٹرکچر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کو بہترین ٹیم کے انتخاب میں مدد دے گا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |