حکومت کا کشمیر ایشو پرعالمی سفارتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ
کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل ہوگا
مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومت نے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی ظلم و جبر پر عالمی طاقتوں کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لیے حکومت جہاں اقوام عالم سے رابطہ کر رہی ہے وہیں سفارتی ایوانوں میں کشمیر کاز پر آواز اٹھانے کے لیے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش
کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل ہو گا جس کے اختتامی سیشن سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے کشمیر کاز پر متحرک اراکین کو بھی مدعو کیا جائے گاجب کہ کانفرنس میں پاکستان کے اندر موجود سفارتکاروں کو بھی بلایا جائے گا۔
ڈپلومیٹک کانفرنس کا انعقاد کا اہتمام وزارت قانون کرے گی اور اس سلسلے میں سیکرٹری قانون کو وزیر قانون نے کانفرنس کے انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔