قائد اعظم فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی وقف جائیداد پر قبضے کا انکشاف

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے جائیدادوں پر قبضے کیے جانے کا نوٹس لے لیا


Numainda Express August 31, 2019
محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے جائیدادوں پر قبضے کیے جانے کا نوٹس لے لیا، فوٹو: فائل

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے قائد اعظم محمد علی جناح ، فاطمہ جناح اور نواب لیاقت علی خان کی وقف شدہ جائیدادوں پر قبضے کیے جانے کا نوٹس لے لیا اور اس پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق گلبرگ میں واقع اربوں روپے مالیت کی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، فاطمہ جناح ، اور نواب لیاقت علی خان کے نام سے وقف جائیداد پر قبضے کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی باقاعدہ نشاندہی کروائی گئی اور پھر ایک مکمل سورس رپورٹ کی بنیاد پر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے پٹوار سرکل اچھرہ میں واقع ریونیو اسٹاف سے ریکارڈ اور موقع کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

لاہور ڈوپلمنٹ اتھارٹی ایل ڈی اے کے افسران کو نوٹسز جاری کر دئیے گے اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کو بھی ریکارڈ سمیت آئندہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، ریکارڈ ملنے کے بعد اربوں روپے مالیت کی یہ قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے جلد خالی کرا لی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں