عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر88800 روپے اور دس گرام کی قیمت 76132 روپے ہوگئی


August 31, 2019
سونے کی عالمی قیمت6ڈالر کی کمی سے1520ڈالر فی اونس ہوگئی۔ ۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 88 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1520 ڈالر پر پہنچ گئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 88 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 76 ہزار 132 روپے پر پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں