اوپنر فخرزمان بھی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے
ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے تک کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے
شاہین شاہ آفریدی کے بعد اوپنر فخرزمان بھی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے تک کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیاہے۔
کیمپ کے پہلے مرحلےمیں فٹنس ٹیسٹ دینےکے بعد فخرزمان کے دائیں گھٹنے میں تکلیف شروع ہوئی تھی۔جس کے بعد انہوں نے سکلز ورک مرحلےمیں شامل نہیں ہوئے تھے۔ ان کی پہلی ایم آر آئی رپورٹ اتنی واضح نہیں تھی، جس کے بعد دوسراباران کا تفصیلی معائنہ کرایاگیاجس کی رپورٹ کے مطابق اوپنر کو ایک ہفتے کا آرام تجویز کیاگیاہے، پی سی بی میڈیکل پینل نے ان کی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے فخرزمان کے ری ہیب کا پروگرام تربیت دے دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ڈینگی بخار کا شکار ہو کر پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے
ذرائع کےمطابق فخرزمان سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے باقاعدہ اعلان کردہ کیمپ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔