امریکا نے دیگر ممالک میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی وارننگ جاری کردی

دہشتگرددفاتر، ہوٹلوں، کلبوں، شاپنگ مالز،کھیل کے میدانوں سمیت مختلف مقامات پر امریکی شہریوں کو نشانہ بناسکتے ہیں،امریکا


ویب ڈیسک September 26, 2013
امریکی شہریوں پر یہ حملے خودکش، بم دھماکے، ہائی جیکنگ اور اغوا کی نوعیت کے بھی ہو سکتے ہیں، محکمہ خارجہ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم اپنے شہریوں پر القاعدہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکیورٹی وارننگ جاری کردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے مختلف ممالک خاص طور پر یورپ، ایشیا، افریقہ اور خلیجی ممالک میں بسنے والے امریکی شہریوں کو دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے باعث احتیاط برتنے اور اپنی سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف ممالک میں دفاتر، ہوٹلوں، کلبوں، شاپنگ مالز،کھیل کے میدانوں، اسکولوں سمیت مختلف مقامات پر امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے حملے کر سکتے ہیں، یہ حملے خودکش، بم دھماکے، ہائی جیکنگ اور اغوا کی نوعیت کے بھی ہو سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی وارننگ میں یورپ کے ایک دہشت گرد گروپ کی دھمکی کا بھی حوالہ دیا ہے، یورپ کے اس گروپ نے فروری میں انقرہ میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کے بعد امریکی دفاتر پر میزائل حملوں کی دھمکی دی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |