کوئٹہ میں کانگووائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا
رواں سال کانگو کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے
کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ایک اور شخص میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے مطابق رواں سال میں اب تک صرف اسی اسپتال میں کانگووائرس کے مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں داخل ایک اور مریض میں کانگو کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ 5 نئے مریض بھی داخل کیے گئے ہیں، کانگو وائرس کا شکار مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے ہے جسے ایک روز قبل اسپتال لایا گیا تھا، مریض کے خون کی آنے والی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہو ئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 نئے مریضوں میں 3 بچے بھی شامل جن کے خون کے نمونے ٹیسٹ لئے گئے ہیں، رواں سال کانگو کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد46 ہوگئی ہے، 25 مریضوں میں تصدیق ہوئی جن میں سے 5 جاں بحق ہوگئے۔