پاکستان اسٹیل 4 ارب کی کرپشن کیس کا 7 برس بعد فیصلہ سابق چیئرمین بری

نیب سات برس بعد بھی ملزمان کے خلاف چار ارب روپے کی کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہا


کورٹ رپورٹر September 01, 2019
نیب سات برس بعد بھی ملزمان کے خلاف چار ارب روپے کی کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہا (فوٹو: فائل)

احتساب عدالت نے سات سال بعد اسٹیل مل کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین معین آفتاب اور ڈائریکٹر فنانس پاکستان اسٹیل ثمین اصغر کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے سات برس بعد 4 پاکستان اسٹیل ملز میں 4 ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا یہ ریفرنس 7 سال زیر سماعت رہا جس میں نیب ملزمان کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین معین آفتاب اور ڈائریکٹر فنانس پاکستان اسٹیل ثمین اصغر کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔ نیب کے مطابق اسٹیل ملز کے لیے خام مال انٹرنیشنل مارکیٹ سے زائد قمیت پر خریدا گیا اور ڈیل کا براہ راست فائدہ ڈیلرز کو ہوا جب کہ اسٹیل مل خسارے میں گئی۔

واضح رہے کہ سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف 2012ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف مزید 6 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں