بھارت میں پیاز مہنگی ہونے کا خمیازہ چائے کے اسٹال کے غریب مالک کو بھگتنا پڑا

چائے کے اسٹال کے مالک نے پیازکے مہنگی ہونے پر اسے آملیٹ میں شامل نہیں کیا جس پرجرائم پیشہ افرادآگ بگولہ ہوگئے،پولیس

چائے کے اسٹال کے مالک نے پیازکے مہنگی ہونے پر اسے آملیٹ میں شامل نہیں کیا جس پرجرائم پیشہ افرادآگ بگولہ ہوگئے،پولیس فوٹو: فائل

بھارت میں پیاز مہنگی ہونے کا خمیازا چائے کے اسٹال کے غریب مالک کواس وقت بھگتنا پڑا جب جرائم پیشہ افراد نے آملیٹ میں پیاز شامل نہ کرنے پر اسے گولیوں کا نشانہ بناڈالا۔


بھارتی اخبار کے مطابق جرائم پیشہ افراد کا ایک گروپ چائے کے ہوٹل پر آیا اور آملیٹ لانے کا کہا،جب انہیں آملیٹ بناکر پیش کیا گیا تو اس میں پیاز نہ شامل کرنے پر یہ لوگ آپے سے باہر ہوگئے اورگالم گلوچ شروع کردی ، دکاندار نے ان سے کہا کہ پیاز انتہائی مہنگی ہے لہٰذا وہ آملیٹ میں اسے شامل نہیں کرسکتا، جرائم پیشہ افراد کا یہ سننا تھا کہ انہوں نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ بس نکالی پستول اور دکاندار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ دکاندار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Load Next Story