لاہور میں کتابوں کا اتوار بازار آج بھی کتب بینوں کا منتظر
انارکلی کے قریب اورینٹل کالج کے باہرفٹ پاتھ پرہزاروں کتابیں ہر اتوار کو سجتی ہیں
لاہورمیں آج بھی کتابوں کا اتواربازارسجتاہے۔
مال روڈانارکلی کے قریب اور اورینٹل کالج کے باہرفٹ پاتھ پرہزاروں کتابیں سجی نظرآتی ہیں۔یہاں آپ کواردو،انگریزی ،عربی اور فارسی میں کئی نادر ونایاب پرانی کتابیں نظرآئیں گی۔
کتابیں بیچنے والوں میں ایک بزرگ حسیب بیگ بھی شامل ہیں۔جوگزشتہ 25 برس سے یہاں پرانی کتابیں فروخت کررہے ہیں۔وہ کہتے ہیں تاریخی ، ادبی ،سیاسی اور سماجی موضوعات پرلکھی قدیم اورنادرونایاب کتابوں کے محافظ ہیں،لاہور ، کراچی ،راولپنڈی اور پشاور میں بڑی عمدہ ، کم قیمت اور نادر کتب دستیاب ہیں اور لاہور کے فٹ پاتھ پر کتابیں بیچنے والوں کے لیے تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ خود بھی بہت اچھے کتب بین ہوتے ہیں۔
چالیس سے وابستہ کتب فروش عرفان نذیرنے بتایا کہ والدکے بعد یہ خزانہ ا نہیں مل گیا ، انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کتب بینی کے رحجان میں کمی آئی ہے،طالب علم اپنے کورس یاپھرریسرچ کے لئے پرانی کتابیں ڈھونڈنے آتے ہیں۔ ان کتابوں کی اہمیت آج بھی برقرارہے۔
حسیب بیگ نے بتایا کہ پرانی کتب کا سب بڑاذریعہ کباڑخانے ہیں ، بیرون ملک سے جو کنٹینرز آتے ہیں ان میں سے بھی بعض اوقات انگریزی کی اچھی کتابیں مل جاتی ہیں۔