انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم میں 6 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

25 ممالک سے 1150نمائش کنندگان کی شرکت، نمائش میں 5 قومی پویلین بھی شامل۔


Business Reporter September 01, 2019
25 ممالک سے 1150نمائش کنندگان کی شرکت، نمائش میں 5 قومی پویلین بھی شامل۔ فوٹو: فائل

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائل کے آٹم ایڈیشن میں میں پاکستان سے 6 کمپنیوں نے شرکت کی۔

تجارتی نمائش28سے31 اگست تک منعقد ہوئی، انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائل نے اپنے 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔ 25 ممالک سے 1150نمائش کنندگان نے نمائش میں شرکت کی جن میں زیادہ تر تیار شدہ اشیا کے سپلائرز تھے۔

104 ممالک سے 40,000 تجارتی خریداروں نے اس نمائش میں شرکت کی۔ کارپٹ زون بھی آٹم ایڈیشن کا حصّہ رہاجس میں کارپٹس اور رگز بنانے والے صنعتکاروں نے بھارت، ترکی ، پاکستان اور دیگر ممالک سے شرکت کی، پاکستان سے سیون اسٹار رگزنیاپنی مصنوعات صارفین کیلیے پیش کیں۔

نمائش میں 5 قومی پویلین بھی شامل تھے جن میں بیلجیم، بھارت، پاکستان، تائیوان اور ترکی شامل ہیں۔ 10بڑے تجاری خریدار ممالک میں کوریا، جاپان، روس، ایران، امریکا، بھارت، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور شامل تھے۔

پاکستان سے انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم میں درج ذیل کمپنیاں شامل ہوئیں: ہوم ٹیکسٹائل: آدم جی انٹرپرائزز، وہرا ایشین لیدر کرافٹ، یونائٹیڈ ٹاولز، فیئر ڈیل ملز اور جے کے گروپ آف کمپنیز۔کارپٹ زون: 7 اسٹار رگز نے شرکت کی۔

وہرا ایشین لیدرکے ڈائریکٹر وقاص نعیم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری اس نمائش میں پہلی مرتبہ شرکت تھی اور ہمارا یہ تجربہ بہت بہترین رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں