حکومت نے انسداد دہشت گردی فورس آر ڈی ایف کی تشکیل کے لیے باقائدہ طور پر کام شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو پہلے مرحلے میں 250 سے 300 حاضر سروس فوجی جوان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آر ڈی ایف میں بھرتی کے لیے فوج سے نئے ریٹائر ہونے والے 300اہلکاروں کی فہرست بھی تیار کرے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں سویلین افراد کو آرڈی ایف میں بھرتی کیا جائے گا، بھرتی کیے جانے والے سویلین اہلکاروں کی تربیت کی ذمہ داری بھی فوج کے سپرد ہو گی جب کہ یہ فورس قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے ماتحت کام کرے گی۔