انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل کا کام شروع فوج پہلے مرحلے میں 250 سے 300 جوان فراہم کرے گی
حکومت نے انسداد دہشت گردی فورس آر ڈی ایف کی تشکیل کے لیے باقائدہ طور پر کام شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو پہلے مرحلے میں 250 سے 300 حاضر سروس فوجی جوان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آر ڈی ایف میں بھرتی کے لیے فوج سے نئے ریٹائر ہونے والے 300اہلکاروں کی فہرست بھی تیار کرے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں سویلین افراد کو آرڈی ایف میں بھرتی کیا جائے گا، بھرتی کیے جانے والے سویلین اہلکاروں کی تربیت کی ذمہ داری بھی فوج کے سپرد ہو گی جب کہ یہ فورس قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے ماتحت کام کرے گی۔