بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرانسانی سلوک کررہاہے امریکی سینیٹر

امریکا کو انسانی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، سینیٹر برنی سینڈرز


ویب ڈیسک September 01, 2019
امریکا کو انسانی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، سینیٹر برنی سینڈرز۔ فوٹو : فائل

ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار اور امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی سلوک کررہاہے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار اور امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اقوام متحدہ سے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی سلوک کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات قبول نہیں کیے جاسکتے جب کہ امریکا کو انسانی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں