اہداف حاصل کرنے میں پھر ناکامی حکومت کی بدترین نالائقی ہے ترجمان ن لیگ

2 ماہ میں 64 ارب روپے کا ریکارڈ رینونیو شارٹ فال حکومتی نالائقی کی بدترین مثال ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک September 01, 2019
عمران خان جھوٹے ٹویٹس کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بدترین نالائقی ہے کہ حکومت اپنے ہی متعین کردہ اہداف بھی حاصل کرنے میں پھر ناکام ہوگئی۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جھوٹے ٹویٹس کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ تاریخی ملکی و غیرملکی قرض, روپے کی قدر میں کمی اور بدترین مہنگائی کے باوجود معاشی اہداف پورے نہیں ہو سکے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے باوجود معاشی اہداف پورے نہیں ہورہے۔

ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ معاشی اہداف میں ناکامی سے حکومتی معاشی ٹیم کے دعوے پھر جھوٹ ثابت ہوئے، عمران خان حکومت چور ہے، اس لئے قوم ٹیکس نہیں دے رہی، غریبوں پر ٹیکس کا ظلم اور امیروں کے قرضے و ٹیکس چوری راتوں رات معاف ،غریبوں کی روٹی مہنگی اور امیروں کو 300 ارب کے قرض معاف ،علیمہ باجی، جہانگیر ترین کے بعد تیسرا این آر او300 ارب کے قرض معاف کرکے دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت امیروں کے قرض معاف کرکے غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ معاشی اہداف سے لے کر قوم سے وعدوں تک عمران خان ہر ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ نئے مالی سال کے دو ماہ میں 64 ارب کا ریکارڈ رینونیو شارٹ فال حکومتی نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں