کشمیری مررہے ہیں اور ہمارے مسلمان حکمران مودی کو ایوارڈ دے رہے ہیں خورشید شاہ
بھارتی حکمران ملکوں کے دورے کررہا ہے اور ہمارے والے صرف ٹیلیفون کررہے ہیں، خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیری مررہے ہیں اور ہمارے مسلمان حکمران مودی کو ایوارڈ دے رہے ہیں۔
سکھر میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے غریبوں کی مجبوری سے کھیلا گیا، ہم الیکشن سے قبل وعدے کرتے ہیں کہ آپ کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دیں گے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے اور تیسرے دنیا کے لوگوں کا بڑا مسئلہ روزگار ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ تعلیم کا اچھا معیار دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک کے ہر حصے میں آپ کو تعلیم کا یہی ماحول ملے گا جیسا یہاں ہے، سکھر ضلع میں دو ہزار اساتذہ کی دو ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں، ڈھائی سے تین سو اسکول بند پڑے ہیں، وفاق سے بجٹ بند ہے جس کی وجہ سے اسکول بند ہیں، کچرے پر سیاست کی جارہی ہے لیکن بند اسکول کی خبر نہیں چلائی جاتی، ہمارے پاس تعلیم ہوتی تو احساس ہوتا کہ کچرا کس طرح سے تلف کیا جائے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج عزت دار آدمی سیاست نہیں کرسکتا، جس نے پلاٹ مافیا کے خلاف بات کی انکو کام نہیں کرنے دیا گیا، جب تک ثابت نہ تب تک کسی سیاستدان کو خراب نہ کرو، جس کی چوری پکڑی جائے، اس کو کوڑے مارو اور جیل بھیجو جب کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی پڑے گی بھارتی حکمران ملکوں کے دورے کررہا ہے اور ہمارے حکمران صرف ٹیلیفون کررہے ہیں، کشمیری مررہے ہیں اور ہمارے مسلمان حکمران ان کو ایوارڈ دے رہے۔