ظلم اور امن اکٹھے نہیں چل سکتے فواد چوہدری

جنگیں نا تو اپنی مرضی سے ہوتی ہیں اور نہ ہی ختم مرضی سے ہوتی ہیں،فواد چوہدری


ویب ڈیسک September 01, 2019
جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ظلم اور امن اکٹھے نہیں چل سکتے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ظالم کے بھی ساتھ ہیں اور مظلوم کے ساتھ ہمدردی بھی کریں.

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جنگیں نا تو اپنی مرضی سے ہوتی ہیں اور نہ ہی ختم مرضی سے ہوتی ہیں، کئی بار کمزور معیشتوں نے معاشی سپر پاورز کو شکست دی ہے، جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج محرم الحرام کا مہینہ شروع ہوا ہے، ظلم کے سامنے حسین کی للکار بن کر کھڑے ہوجاؤ، ظلم اور امن اکٹھے نہیں چل سکتے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ظالم کے بھی ساتھ ہیں اور مظلوم کے ساتھ ہمدردی بھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں