ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارتی وفد آگ بگولہ

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کشمیریوں کیلئے بھرپور آواز اٹھائی


ویب ڈیسک September 01, 2019
مظلوم کشمیریوں سے ان کی آزادی چھین لی گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی - فوٹو: سوشل میڈیا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے رکھ دیئے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مالدیب میں ہونے والی ساؤتھ ایشیا اسپیکر کانفرنس میں کشمیریوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عزائم پوری دنیا کے سامنے رکھ دیئے، کانفرنس کے دوران شرکا نے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور ارکان پارلمینٹ نے دنیا سے بھارتی مظالم کے نوٹس کا مطالبہ بھی کیا۔

ڈپٹی اسپیکر کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد آگ بگولہ ہو گیا اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی لیکن اس کے باوجود ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی 14 منٹ کی تقریر جاری رکھی اور اپنی تقریر مکمل کرنے کے بعد سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے ان کی آزادی چھین لی گئی۔

واضح رہے پاکستان اور بھارت کا 5 اگست کے بعد حکومتی سطح پر پہلی دفعہ آمنا سامنا ہوا اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پہلے ٹاکرے میں بھارتی وفد کو ناک آؤٹ کردیا۔ بھارتی وفد کی قیادت لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں