ناروے میں شائقین کو میوزیکل فیسٹیول میں لانے والا ہیلی کاپٹر تباہ 4 افراد ہلاک

میوزیکل فیسٹیول کی انتظامیہ نے شائقین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شو میں لانے کی پیشکش کی تھی


ویب ڈیسک September 01, 2019
امدادی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ کی جانب جا رہا ہے۔ فوٹو : ٹویٹر

ناروے میں شائقین کو ایک میوزیکل فیسٹیول لے جانے والا ہیلی کاپٹر راستے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق موسیقی کے دلدادہ شائقین کو پوسٹ پریل میوزک فیسٹیول میں لے جانے والا ہیلی کاپٹر ناروے کے جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہیلی کاپٹر کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے اور چاروں ہی حادثے میں مکمل طور پر جل کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا ہے۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

میوزک فیسٹیول کا انتظام کرنے والے ادارے نے شائقین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شو میں لانے کی پیشکش کی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند شائقین ہیلی کاپٹر کے سفر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے فیسٹیول میں شرکت کے لیے آرہے تھے۔ ثقافتی ادارے نے افسوسناک واقعے کے بعد میوزک فیسٹیول معطل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں