
صوفیہ مرزا نے ان تمام الزامات اور خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے سابق شوہر کا پروپگینڈا ہے جو اس وقت ناروے میں رہائش پذیر ہیں اور سابق شوہر نے انہیں بدنام کرنے کے لیے یہ افواہیں پھیلائی ہیں۔
ماڈل واداکارہ کا کہنا تھا کہ سابق شوہر نے میرے خلاف جعلی خبریں پھیلانے کی شعوری کوشش کی ہے تاکہ جائیداد اور بچوں کے متعلق متوقع فیصلہ اس کے حق میں ہموار ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کوئی ادارہ ان سے تفتیش نہیں کررہا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ نیب کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو ایک درخواست بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خوش بخت عرف صوفیہ مرزا مبینہ طور پر منی لا نڈرنگ میں ملوث ہیں، نیب پہلے ہی اس معاملے پر نوٹس لے چکا ہے اوراب ایف آئی اے بھی اس ضمن میں فوری طور پر کارروائی کرے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔