طالبان سے مذاکرات سے متعلق لائحہ عمل جلد طے کیا جائے گا وزیراعظم نوازشریف

ملک میں امن وامان، معاشی ترقی اور توانائی بحران کا حل اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک September 26, 2013
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان امن وامان اورمعیشت کی بحالی کےلئے مکمل تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات سے متعلق لائحہ عمل جلد طے کرلیا جائے گا۔


نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات سے متعلق لائحہ عمل جلد طے کرلیاجائےگا جب کہ جان کیری نے مسائل کےحل کےلئےبھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان امن وامان اورمعیشت کی بحالی کےلئے مکمل تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔


وزیر اعظم نواز شریف نےکہا کہ ملک میں امن وامان، معاشی ترقی اور توانائی بحران کا حل اولین ترجیح ہےجب کہ امریکی وزیر خارجہ نے ان تمام امور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف کو صدر اوباما کی جانب سے ملاقات کی دعوت بھی دی جسے وزیر اعظم نے قبول کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |