نیئر اعجاز بھی کراچی والوں کی آواز بن کر میدان میں آگئے
کراچی بھر میں گٹر ابل رہے ہیں لیکن یہ لوگ اپنی سطحی سیاست دکھا رہے ہیں، اداکار
معروف اداکار نیئر اعجاز بھی کراچی والوں کی آواز بن کر میدان میں آگئے۔
اداکار نے فیس بک پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں کراچی میں ہونے والی بارشوں کے دوران بچوں اور بڑوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور کے الیکٹرک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال میں دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن ہم آج بھی اتنے ناکارہ اور گئے گزرے ہیں کہ آج اگر بارش ہوتی ہے اور بچے باہر کھیلنے نکلتے ہیں تو وہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔
نیئر اعجاز نے یہ بھی کہا کہ ہمارا وقت پر بل دینا اور ٹیکس بھرنے کا صلہ یہ دیا جائے گا کہ آج ہمارے بچے اس طرح مریں گے اور موسم کو بھی انجوائے نہیں کر سکیں گے، کراچی کا برا حال ہے ہر جگہ گٹر ابل رہے ہیں لیکن یہ لوگ اپنی سطحی سیاست دکھا رہے ہیں۔
اداکار نے عوام سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ 'بول کے لب آزاد ہیں تیرے' کیوں کہ آپ سب نہیں بولیں گے تو کچھ نہیں ہوگا، جو ادارے بھتہ لے رہے ہیں ان کے خلاف نہ صرف کارروائی کی جائے بلکہ ان کا قلع قمع کیا جائے اور خدا کے لیے ہم پر اتنا ظلم نہ کریں ہماری یہ چھوٹی چھوٹی خواہشیں بھی برباد نہ کریں۔