وزیراعلیٰ کا کوہستان حادثے کے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان
بوسیدہ سڑک کی تعمیر کے لیے متعلقہ محکموں کو فیزیبلٹی منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کوہستان حادثہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے فی کس 5 لاکھ اور زخمیوں کے لیے ایک لاکھ معاوضہ کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اپر کوہستان پہنچے جہاں انہوں نے کندیا میں پل ٹوٹنے کے باعث گاڑی نالے میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے 26 افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی
وزیر اعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے ملاقات کے دوران متاثرہ خاندان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج آنے کا مقصد متاثرہ خاندانوں کے غم میں شرکت کرنی تھی، قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے، بوسیدہ سڑک کی تعمیر کے لیے متعلقہ محکموں کو فیزیبلٹی منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔