امریکا نے لشکر طیبہ کے 8 رہنماؤں کو دہشت گرد قراردے دیا

لشکر طیبہ دنیا بھر میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں مدد فراہم کرتی رہی ہے


Huma Imtiaz August 30, 2012
لشکر طیبہ پاکستان، بھارت اور افغانستان میں مختلف دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہ چکی ہے اور 2008 میں ممبئی حملوں میں بھی اسی تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکا کے محکمہ خزانہ نے لشکر طیبہ کے 8 رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انہیں 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں کا زمہ دارقراردیا ہے۔


محکمہ خزانہ کے ترجمان مطابق جن رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ان میں ساجد میر، عبداللہ مجاہد، احمد یعقوب، حافظ خالد، قاری محمد یعقوب، عامر حمزہ، عبداللہ منتظر اور طلحہ سعید شامل ہیں۔


ترجمان کے مطابق لشکر طیبہ کی مالی مدد کرنے والے نیٹ ورک کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔


امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لشکر طیبہ پاکستان،بھارت،افغانستان اورمیں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہی ہےاور 2008 کے ممبئی حملوں میں بھی اسی تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں