فیصل آباد ایف آئی اے کا مکان پر چھاپہ غیر قانونی 1500 سمیں اور ووٹر لسٹیں برآمد

ملزمان سمیں ایکٹو کرنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے فروخت کرتے تھے۔


ویب ڈیسک September 26, 2013
ملزمان سمیں ایکٹو کرنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے فروخت کرتے تھے۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد میں ایف آئی اے کی ٹیم نے عبد اللہ پور میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی 1500 سمیں قبضے میں لے کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک یوسف کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم نے عبداللہ پور میں ایک مکان میں بنے دفتر پر چھاپہ مار کر عابد لطیف اور ملازم شاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سموں کی بھاری مقداراور 18 اضلاع کی ووٹر لسٹیں بھی برآمد کیں۔

ایف آئی اے کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزمان کی ایک فرنچائز بھی ہے، یہ سمیں ایکٹو کرنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے فروخت کرتے تھے اور جرائم پیشہ افراد کو بھی سمیں مہنگے داموں پر فراہم کرتے تھے۔ ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کو ڈیڑھ ہفتہ قبل سی آئی اے پولیس کی ٹیم نے بھی حراست میں لیا تھا اور مبینہ طور پر سمیں قبضے میں لینے کے بعد بھاری رشوت کے عوض ان کو چھوڑدیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |