پاک بھارت کشیدگی کے باعث افغان امن عمل متاثرہوسکتا ہےامریکی تھنک ٹینک

 امریکا طالبان مذاکرات میں پاکستان کا کرداراہم،امن معاہدے میں تاخیر ہوسکتی ہے


Monitoring Desk September 02, 2019
مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے اسلام آباد کی نئی دہلی سے متعلق بدگمانی بڑھی، رپورٹ فوٹو:فائل

امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی افغان امن عمل پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اپنی ایک رپورٹ میںتھینک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت کی افغان پالیسی پر پاکستان عرصہ دراز سے تشویش کا اظہار کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے اسلام آباد کی نئی دہلی سے متعلق بدگمانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان جو امریکا اور طالبان کے مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہا ہے،طالبان امریکا امن معاہدے میں تاخیرکروا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں