طورخم بارڈر آج سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا

24/7 منصوبے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور آمدورفت کو فروغ ملے گا


Numainda Express September 02, 2019
24/7 منصوبے کا باقاعدہ افتتاح 5 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے فوٹو : فائل

پاک افغان سرحد طورخم کودن کے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے ( 24/7 منصوبہ) کا آزمائشی آغازآج 2 ستمبر سے ہوگا۔

اس حوالے سے طورخم سرحد پر پاک افغان سکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ جس میں فیصلے کی رو سے کسٹم، ایف آئی اے سمیت تمام سرکاری عملہ دو شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔

24/7 منصوبے سے پاک افغان دوطرفہ تجارت اور آمدورفت کو فروغ ملے گا۔حکام کے مطابق 24/7 منصوبے کا باقاعدہ افتتاح 5 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں