کشمیر آور قوم کے جذبات کا مذاق اڑانے والوں کیلئے سبق ہے فردوس عاشق
پوری قوم شاہراہوں پر نکلی اور آدھے گھنٹے کیلئے احتجاج کیا جو عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، معاون خصوصی
BASRA:
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر آور کی کامیابی ان لوگوں کیلئے سبق ہے جنہوں نے قوم کے جذبات کا مذاق اڑایا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پوری قوم شاہراہوں پر نکلی اور آدھے گھنٹے کیلئے احتجاج کیا جو عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، یہ ان سب کیلئے سبق ہے جنہوں نے قوم کے سچے جذبات کا مذاق اڑایا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاں پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہیں، آج دنیا مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر آور؛ پاکستانی قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئی
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کراسکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا، یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے، کشمیر اندرونی معاملہ قرار دینے کا بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا ہے۔