لیاقت آباد کے انجینئرنوید قریشی کے ’’شہر کراچی‘‘ ماڈل کی پذیرائی

نوجوان نے ترقیاتی کاموں کی عکاسی کرتا ہوا 06X06 فٹ کے رقبے پر محیط ’’شہر کراچی‘‘ کا خوبصورت ماڈل پیش کیا


Express Desk September 27, 2013
کراچی کے ماڈل میں آفات و حادثات میں رضاکاروں کے کام اورترقیاتی منصوبے اجاگر کیے گئے ہیں،فوٹو:فائل

لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت سول انجینئرنوید قریشی نے ایم کیو ایم کے مرکزی دفترخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق اور عامر خان سے ملاقات کی اور الطاف حسین سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں شہری حکومت کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموںکی عکاسی کرتا ہوا 06X06 فٹ کے رقبے پر محیط ''شہر کراچی'' کا خوبصورت ماڈل پیش کیا ۔

اس ماڈل میں شہری خدمت کے مختلف اداروں کے دفاتراور گذشتہ برسوں میں کراچی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو اجاگرکیا گیا تھا اور ماڈل کے ذریعے اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ اگر ایم کیو ایم کے نمائندوں کو عوامی خدمت کا مزید موقع فراہم کیا جاتاتو شہر میں مزید ترقیاتی کام کرکے شہرکو مزید خوبصورت اور شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکتی تھیں، اس ماڈل میں ایم کیو ایم کے رفاہی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر میں فراہم کی جانے والی خدمات اورسہولیات کے حوالے سے بھی دکھایا گیا ہے کہ ملک میں آنے والی آفات و حادثات میں کے کے ایف کے رضاکاران اور ایم کیو ایم کس طرح سے محنت اور لگن کے جذبے کے ساتھ کارکنان خدمات انجام دیتے ہیں۔



اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی امین الحق نے نوید قریشی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں لیکن ان کو مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، اگر نوجوانوں کو ایم کیو ایم کی طرح سے ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع فراہم کیے جائیںتو وہ اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے بھی"شہر کراچی " کے اس ماڈل کو ایک بہترین کاوش قرار دیا ، بعد ازاں اس''شہر کراچی''ماڈل کو عوام اورکارکنان کے لیے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رکھ دیا گیا جہاں آنے والے افراد نے بھی اس ماڈل کو خوب سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں