سعودی عرب میں پہلی مرتبہ طلبا کو خواتین اساتذہ تعلیم دیں گی

خواتین ٹیچرز پہلے صرف طالبات کے لیے مختص ہوتی تھیں جن کی تعداد بھی نہایت قلیل تھی


ویب ڈیسک September 02, 2019
سعودی عرب کے سرکاری اسکولوں میں خواتین اساتذہ کو تعینات کردی گئی ہیں۔ فوٹو : عرب نیوز

سعودی عرب میں اب خواتین ٹیچرز بھی طلبا کو پڑھا سکیں گی اس سے قبل خواتین اساتذہ صرف طالبات کے لیے مختص تھیں۔

سعوی خبر ایجنسی مطابق وزارت تعلیم نے ملک بھر میں 14 ہزار 60 سرکاری اسکولوں میں اب خواتین اساتذہ طلبا کو بھی تعلیم دے سکیں گی۔ طلبا کی ابتدائی سیشن میں 4 سے 5 سال اور بعد ازاں 6 سے 8 سالہ طلبا ہوں گے جنہیں خواتین ٹیچر تعلیم دیں گی۔

ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت روایت پسند سعودی عرب میں کئی نمایاں تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں، خواتین کو گاڑی چلانے کے علاوہ ملازمتوں اور اکیلے سفر کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے جب کہ ثقافتی طائفوں کی آمد اور سینما ہال بھی کھولے جا رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |