
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں زیر تربیت پائلٹ کی پہلی پرواز کے دوران انسٹرکٹر کے بے ہوش ہوجانے کا واقعہ پیش آیا جہاں آسٹریلوی نوجوان میکس سیلویسٹر نے اپنی زندگی میں پہلی بار جہاز اُڑانے کا تجربہ کیا جو نہایت خوفناک رہا۔
میکس سیلویسٹر نے ایئر آسٹریلیا انٹرنیشنل کے انسٹرکٹر کے ساتھ اپنی پہلی اڑان بھری اور جب جہاز 6 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچا تو ساتھ بیٹھا انسٹرکٹر بے ہوش ہوکر سلویسٹر کے کندھے پر گر گیا اور بار بار جگانے پر بھی نہیں اُٹھا۔
سلویسٹر نے کنٹرول ٹاور میں ہنگامی لینڈنگ کا کوڈ بھیجا۔ سلویسٹر نے بتایا کہ پہلی پرواز ہے اور کبھی لینڈنگ نہیں کی ہے تاہم کنٹرول ٹاور نے جذبات قابو میں رکھنے اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لینڈنگ کے لیے ہمت بندھائی۔
سلویسٹر نے کنٹرول ٹاور سے موصول ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہچکولے کھاتے اور زمین پر پہنچتے ہی لڑکھڑاتے لڑکھراتے جہاز لینڈ کرا ہی دیا۔ سلویسٹر کے اہلیہ اور دو بچے بورڈنگ سے یہ سارے مناظر دیکھ رہے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔