مردان میں 4 سالہ اقرا کے قتل میں ملوث دو ہمسایہ خواتین گرفتار
چار سالہ اقراء کو عید الاضحی کی رات اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا
کمسن بچی اقرا کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور پولیس نے دو پڑوسی خواتین کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او مردان سجاد خان نے اقراء قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چار سالہ اقراء کو عید الاضحی کی رات اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، تفتیشی ٹیم نے بچی کے قتل میں ملوث دو ہمسایہ بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے آلہ قتل درانتیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
ملزمان کی ماں اور مقتولہ بچی اقراء کی والدہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ سفاک ملزمان نے بچی سے لیا، فاطمہ اور نادیہ نے اقراء کو درانتیوں کے وار سے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی، ملزماؤں کی چھوٹی بہن حلیمہ نے قتل کا راز فاش کردیا، دونوں بہنوں نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیس پولی گرافک مشین سمیت دیگر جدید آلات کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل مردان کے علاقے جانباز نرے کلے میں چار سالہ اقرا مہندی لینے دکان گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اگلے روز شام کے وقت مقتولہ کی مسخ شدہ لاش گھر کے پاس ہی واقع گنے کے کھیت سے ملی۔