پی پی رکن اسمبلی پر وائن شاپ سے بھتہ طلب کرنے کا الزام
ایم پی اے نے شاپ میں توڑ پھوڑ اور ملازمین پر تشدد کیا، کھیم چند، طارق مسعود نے تردید کردی
پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی پر وائن شاپ سے بھتہ طلب کرنے کا الزام۔ بھتہ نہ دیے جانے پر ایم پی اے اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ وائن شاپ پہنچ گیا۔
توڑ پھوڑ اور نقدی لوٹنے اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناکر دھمکیاں دی گئیں۔ وائن شاپ مالک کی اے سیکشن تھانے میں میڈیا سے گفتگو، ایم پی اے کی تردید۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے منتخب رکن سندھ اسمبلی نے اپنے گارڈز کے ہمراہ کامورا کالونی میں واقع وائن شاپ میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرکے ملازمین کو باہر نکال دیا اور وائن اسٹور بند کرکے تالے لگادیے۔ وائن شاپ کے مالک ڈاکٹر کھیم چند نے اے سیکشن پولیس اسٹیشن میں صحافیوں کو بتایا کہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی طارق مسعود اپنے مسلح افراد کے ہمراہ وائن شاپ میں داخل ہوئے، توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کو بھی توڑ دیا۔
جبکہ مسلح گارڈز نے کاؤنٹر پر موجود نقدی لوٹ لی اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناکر وائن شاپ کے دروازوں پر اپنے تالے لگا دیے اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔ ڈاکٹر کھیم چند نے الزام لگایا کہ ایم پی اے بھتہ طلب کررہا ہے۔ دوسری جانب ایم پی اے نے بھتہ لینے اور دھمکیاں دینے کے الزام کی تردید کی۔ ڈی ایس پی اعجاز ترین نے بتایا کہ قانون کے مطابق وائن شاپ کوسیکیورٹی فراہم کرنا فرائض میں شامل ہے۔