سانگھڑ بھتہ نہ دینے والے وین ڈرائیور پر5افراد کا وحشیانہ تشدد

شدید زخمی محمد عرس نے بھاگ کر جان بچائی، ملزمان نے نقدی، موبائل فون اور کاغذات چھین لیے


Nama Nigar September 27, 2013
زخمی ڈرائیور سے بھتہ خوروں نے 22 سو روپے، موبائل فون اور ضروری کاغذ بھی چھین لیے۔فوٹو:فائل

بھتہ نہ دینے والے وین ڈرائیور پر 5 افراد کا وحشیانہ تشدد، شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے سانگھڑ آنے والی وین کو سندھڑی کے مقام پر 5 افراد نے روک کر ڈرائیور سے بھتہ مانگا اور نہ دینے پر اسے تشدد کرکے زخمی کردیا۔ ڈرائیور محمد عرس نظامانی نے بھاگ کر جان بچائی۔ زخمی ڈرائیور سے بھتہ خوروں نے 22 سو روپے، موبائل فون اور ضروری کاغذ بھی چھین لیے۔



ملزمان یوسف چانڈیو اور دیگر 3 نامعلوم افراد نے ڈرائیور پر حملہ کیا۔ محمد عرس نے سندھڑی تھانے میں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرادی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وین مالکان اور ڈرائیوروں نے احتجاج شروع کردیا۔ ایس ایچ او سندھڑی نے وین مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ مالکان اور ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سانگھڑ میرپورخاص روٹ پر چلنے والی گاڑیاں بند کردیں گے۔ روڈ بلاک کرکے سخت احتجاج کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں