بلوچستان زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کی جائےشیخ شوکت
زلزلے سے مکانات ملبے کے ڈھیر بن گئے،مویشی اور املاک کوغیرمعمولی نقصان ہوا
FAISALABAD:
جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر شیخ شوکت علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں زلزلہ سے تباہ حال افرادکے لیے شہری دل کھول کر امداد دیں۔
قدرتی آفات میں گھرے بلوچ بھائی ہماری تعاون کے منتظر ہیں، زلزلہ سے متاثرہ افرادکی بحالی کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن اور حکومتی اداروں سے اہلیان حیدرآباد تعاون کریں۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں حالیہ زلزلے نے بڑی تباہی مچادی ہے سیکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔
مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ، مویشی اور املاک کوغیرمعمولی نقصان ہوا۔ ایسے میں پاکستانی عوام پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنے مجبور اور بے گھر بلوچستان کے بھائیوں کے مددکے لیے آگے بڑھیں ان کی دکھ دردمیں شریک ہوں اور نقصانات کاازالہ کرنے کی اپنی سی کوششیں کریں۔
انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن، پاک فوج، حکومتی ادارے اور دیگر رفاعی تنظیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن تباہی زیادہ ہوئی ہے اس کے لیے سب کومل جل کر اسلامی جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور بلوچستان کے متاثرہ افراد کی مکمل بحالی تک تعاون کرنا ہوگا۔