چیمبر کے انتخابات عدالتی حکم پرموخر کر دیےضیا الدین

حاکمانہ سوچ رکھنے والوں نے ایک مرتبہ پھر جمہو ری عمل کو سبوتاژ کر دیا، ضیاء الدین


Numainda Express September 27, 2013
حیدرآباد کی تاجر برادری بیدار ہو گئی ، جھانسے میں نہیں آئے گی،میڈیا کوآرڈینیٹر حیدرآباد چیمبر آف کامرس۔فوٹو:فائل

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے میڈیا کوآرڈینیٹر ضیاء الدین نے کہا ہے کہ حاکمانہ سوچ رکھنے والوں نے ایک مرتبہ پھر جمہو ری عمل سبوتاژ کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے حیدرآبادچیمبر آف کامرس کے انتخابات 2013-14 پر حکم امتناعی حاصل کر لیا۔

لہذا 28 ستمبر کو مجلس عاملہ کی 24 نشستوں پر ہونے والے انتخابات عدالت عالیہ کے آئندہ احکام تک موخر کر دیے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ کی نشستوں پر چھوٹے تاجروں کو برابری کی بنیاد پر نامزد کیا تھا، ہم تاجروں کے مسائل سے باخبر ہیں اوران کے حقوق کی جنگ جا ری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں جمہوریت اور چھو ٹے تاجروں کو نمائندگی دینے کے دعویداروں کے عزائم کی قلی کھل گئی۔



یہ لوگ ان حاکمانہ سوچ رکھنے والوں کے آلہ کار ہیں جو گزشتہ 20 برسوں سے چیمبر پر قابض تھے اور ہر سال میوزیکل چیئر فارمو لے کے تحت 7 آدمی صدر کے عہدے پر فائز ہو تے تھے، مگر ہمارے گروپ نے 3 سال قبل چیمبر میں آ کر صحیح معنوں میں چھوٹے تاجروں کو نمائندگی دی اور 40 سے زائد کمیٹیوں کی چیئرمین شپ عام دکانداروں اور چھو ٹے تاجروں کو دی جس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، مگر قابض ٹولے کو یہ اقدام پسند نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تاجر برادری بیدار ہو گئی ہے اور ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |