
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کی وجہ سے عمرہ درخواستوں اور ویزا کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے والے پاکستانیوں پر فی کس دو ہزار ریال ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کے باعث عمرہ ویزوں کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے یکم محرم سے عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکے کیونکہ پیکیج کے بغیر عمرہ ویزا دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔