لاہور نشےمیں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی نہ روکی تو پولیس اہلکاروں نےگاڑی پرفائرنگ کردی، پولیس کا موقف


ویب ڈیسک September 27, 2013
مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی کی اور انکی وردیاں پھاڑ دیں۔ فوٹو؛ ایکسپریس

پیکو روڈ پر مبینہ طور پر نشے میں دھت پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا جبکہ مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی اور انکی وردیاں پھاڑدیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہےپیکوروڈ پرڈیوٹی پرمامورپولیس اہلکاروں انیس اور نثاراحمد نے ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، جب ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی تو پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا اور اس نے گاڑی فٹ پاتھ پر لگے پول کےساتھ ٹکرادی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک18سالہ نوجوان عقیل بھی زخمی ہوگیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیاہے۔


اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر فائرنگ کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد دیگرپولیس اہلکار جائے وقو عہ پر پہنچے تو مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی اورانکی وردیاں بھی پھاڑدیں، اہل علاقہ نے پیکو روڈ پرٹائرجلا کر پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا اورپولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلرواں نے واقعے سے مکمل لا تعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی جب کہ پولیس اہلکاروں کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا اور اگر پولیس اہلکار غفلت کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں