کراچی میں ہلکی بارش متعدد علاقوں میں بجلی غائب

جمعرات کو مجموعی طور پر12ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات


Staff Reporter August 31, 2012
کراچی میں جمعرات کو گھٹا چھائی ہوئی ہے ،محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے. فوٹو: ایکسپریس

کراچی میں جمعرات کو موسم متغیر رہا، دوپہر ایک بجے تک شدید گرمی پڑتی رہی اور حبس رہا بعدازاں کئی علاقوں میں ہلکی بارش و بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے گرمی سے نجات پائی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو موسم ابرآلود اور ہلکی و معتدل بارش ہونے کا امکان ہے، ادھر شہر کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش نے ایک مرتبہ پھر کے ای ایس سی کے رین ایمرجنسی پلان کا پول کھول دیا، بارش کی ابتدا کے ساتھ غائب ہونیوالی بجلی مسلسل کئی گھنٹوں تک بحال نہیں کی جاسکی تھی،

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی صبح سے موسم جزوی ابرآلود رہا اور گرمی وحبس کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا رہا اور گذشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت تقریباً 2سینٹی گریڈ بڑھ گیا تاہم دوپہر ایک بجے کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں گھنے بادل چھاگئے اور مینہ برسنے لگا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش ہونے سے فضائی آلودگی میں کمی آئی اور درخت وپودے دھل کر نکھر گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو جناح ٹرمینل پر 11.6ملی میٹر، گلستان جوہر 8.9، یونیورسٹی روڈ 8.9، بیس فیصل میں 5 اور صدر میں3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ نیوکراچی، ڈیفنس، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ بیس مسرور اور لانڈھی میں بارش نہیں ہوئی،

جمعرات کو کراچی میں مجموعی طور پر 12ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ 37.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جمعہ کو موسم جزوی ومکمل ابرآلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی ومعتدل بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ درجہ حرارت 34تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، علاوہ ازیں ہلکی بارش کی ساتھ ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کے فیڈرز ٹرپ کرجانے اور نظام میں آنے والی سیکڑوں خرابیوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی متعددعلاقوں میں مینٹی ننس نہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹنے، جمپر لوز ہونے، پی ایم ٹی جل جانے اور سب اسٹیشن کی خرابی کی وجہ سے بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی،

ذرائع نے بتایا کہ شکایتی مراکز پر تعینات عملہ کم ہونے اور کے ای ایس سی کے اسٹور رومز میں ضروری آلات کی کمی کی وجہ سے بجلی کے نظام میں آنے والی خرابیوں کو بروقت دور نہیں کیا جاسکا اور شہری مسلسل کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی سے محروم رہے، واضح رہے کہ موسم سرما شروع ہونے کے بعد سے کے ای ایس سی حکام کئی مرتبہ رین ایمرجنسی کے تحت اپنی تیاریاں مکمل ہونے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں تاہم ہلکی بارش نے ہی کے ای ایس سی کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا پول کھول دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کی صورت میں شہر بجلی کے انتہائی سنگین بحران سے دوچار ہوسکتا ہے، بجلی کی عدم فراہمی سے جزوی طور پر متاثر ہونیوالے علاقوں میں ڈیفنس، کلفٹن، لیاری، کیماڑی، برنس روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں