قائد اعظم ٹرافی کراچی فائنل سمیت 5 میچز کا میزبان
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں3مقابلوں کا انعقاد ،ایونٹ کا14ستمبر سے آغاز ہوگا
نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت قائد اعظم ٹرافی کا 14ستمبر سے آغاز ہوگا جب کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی فائنل سمیت5 میچز کا میزبان ہوگا۔
نیا ڈومیسٹک اسٹرکچر متعارف کرانے کے بعد پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کا شیڈول بھی جاری کردیا۔ ایونٹ 14 ستمبر سے 9 دسمبر تک ملک بھر کے 9 مختلف گراؤنڈز میں جاری رہے گا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی فائنل سمیت5 میچز کا میزبان ہوگا، ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں 6 میچز کھیلے جائیں گے، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی5 ، بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ 4، قذافی اسٹیڈیم لاہور،اقبال سٹیڈیم فیصل آباد،کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی3،3 جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ اور اسٹیٹ بینک گرائونڈکراچی ایک، ایک میچ کا انعقاد کرے گا، پہلا راؤنڈ 14 سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا، سندھ اوربلوچستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں شیڈول ہے۔
سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب قذافی اسٹیڈیم لاہور، خیبر پختونخوا اور ناردرن ایریاز ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے، قائد اعظم ٹرافی کا 4 رائونڈز پر مشتمل پہلا حصہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا،اس کے اختتام پر قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوجائے گا۔
سلیکٹرز آسٹریلیا سے مختصر فارمیٹ کے 3میچز کیلیے کرکٹرز کو نظر میں رکھیں گے، فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کا آغاز بیک وقت ہوگا،اس سے پی ایس ایل فرنچائزز کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد ملے گی، تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹاس کے بغیر میچ کا قانون متعارف کروا رہا ہے، مہمان ٹیم کو پہلے بولنگ کا اختیار ہوگا، قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون مقابلوں کا آغازبھی 14 ستمبرسے ہوگا، فائنل 29 نومبر کو اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔
ایونٹ کے تمام میچز 3 روز پر مشتمل ہوں گے، سیکنڈ الیون کے 4 میچز آزاد جموں و کشمیر کے شہرمیرپوراسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔