ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق شکایات براہ راست وزیر اعظم آفس مانیٹر کرے گا
پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق شکایات کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کردیاگیا
وفاقی حکومت نے ڈیولپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق شہریوں کی شکایات کیلیے خصوصی ڈیسک قائم کردیا۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق شہریوں کی شکایات براہ راست وزیراعظم آفس مانیٹر کرے گا۔ اس ضمن میں متعلقہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیزکوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے سٹیزن پورٹل سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے ایل ڈی اے، سی ڈی اے، پی ڈی اے اور ایف ڈی اے کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز اپنے شہروں میں سٹیزن پورٹل سے آگاہی سے متعلق بینرز آویزاں کریں، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر بھی سٹیزن پورٹل سے متعلق آگاہی بینرز لگائے جائیں۔
تمام اتھارٹیز کے سربراہان سات روز کے اندر یہ ٹاسک مکمل کریں۔ وزیر اعظم کو ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق ماہانہ رپورٹ پیش کی جایا کرے گی۔