اسٹاک مارکیٹ میں تیزی 70 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

مارجن شرائط میں نرمی، بلینک اورشارٹ سیلنگ سے متعلق مسائل حل کرنے سمیت دیگر اقدامات پرعملدرآمدکا فیصلہ تیزی کا سبب بنا


Staff Reporter September 03, 2019
100 انڈیکس 386.17 پوائنٹس کے اضافے سے 30057.29 ہو گیا، 7 کروڑ 74 لاکھ 47 ہزار 160 حصص کے سودے فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوتاخیر سے کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے باوجود تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 30ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے سبب 70فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 56 ارب 91 کروڑ 65 لاکھ 26 ہزار 879 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہناتھا کہ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کی جانب سے مارجن شرائط میں نرمی، بلینک اور شارٹ سیلنگ سے متعلقہ مسائل حل کرنے سمیت دیگر اقدامات پر 5 ستمبرسے عمل درآمدکے فیصلے نے اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو دوبارہ تیزی کا ماحول پیدا کیا ، حالانکہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادلوں کے باعث سرمایہ کاری کے تمام شعبے مارکیٹ میں غیر متحرک رہے یہی وجہ ہے کہ کاروباری حجم میں کمی کا رحجان غالب رہا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 385 اعشاریہ17 پوائنٹس کے اضافے سے 30057 اعشاریہ 29 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 188 اعشاریہ17پوائنٹس کے اضافے سے 14119 اعشاریہ 86 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 510 اعشاریہ 66 پوائنٹس کے اضافے سے 46736 اعشاریہ 96 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 180 اعشاریہ 34 پوائنٹس کے اضافے سے 13808 اعشاریہ 32 ہوگیا۔

کاروباری حجم گذشتہ جمعہ کی نسبت 29اعشاریہ57 فیصدکم رہا اور مجموعی طورپر7 کروڑ 74 لاکھ 47 ہزار 160حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار331کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 232 کے بھاؤ میں اضافہ، 81کے داموں میں کمی اور18کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں