پورٹ قاسم کلکٹریٹ اگست میں ہدف سے زائد ریونیو وصول

ہدف 54.287 ارب تھا، 3 فیصد اضافے سے 55.914 ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں


Staff Reporter September 03, 2019
ہدف سے زائد وصولیوں کی وجہ درآمدکنندگان کو تیزرفتارسہولتوں کی فراہمی، قاسم ممتاز

پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے اگست 2019 کیلیے مقررہ ریونیو ہدف سے 3 فیصد کے اضافے سے ریونیو کی وصولیاں کیں۔

پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے اگست 2019 کیلیے مقررہ 54.287 ارب روپے ریونیو ہدف سے 3 فیصد کے اضافے سے 55.914 ارب روپے مالیت کے ریونیو کی وصولیاں کیں۔ اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کلکٹر کسٹمز پورٹ قاسم ممتاز کھوسہ کے مطابق اگست 2019 کیلیے مقررہ ہدف سے زائد ریونیو کی وصولیوں کی وجہ کلکٹریٹ میں تعینات ماتحت افسران اور عملے کی درآمدکنندگان کو تیزرفتاراورسہل کسٹمزکلیئرنس کی سہولتوں کی فراہمی کی بدولت ممکن ہوئی ہیں جسے چیف کلکٹراپریزمنٹ سائوتھ ثریا احمدبٹ نے سراہتے ہوئے کلکٹریٹ کے حکام کواسی جذبے کے تحت رواں مالی سال کے مقررہ ریونیو اہداف کے حصول کی ہدایت کی ہے۔

کلکٹریٹ نے اگست2018 کے مقابلے میں اگست 2019 کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 15فیصد کے اضافے سے 17 اعشاریہ90 ارب روپے کی وصولیاں کیں جبکہ سیلزٹیکس کی مد میں اگست 2018 کے 25 اعشاریہ 89 ارب روپے کی نسبت 32 اعشاریہ 47 ارب روپے کی وصولیاں کیں۔

کلکٹریٹ نے فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مد میں اگست 2019 کے دوران 345 ملین روپے کے اضافے سے 393 اعشاریہ 03 ملین روپے جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں 5 اعشاریہ 6 ارب روپے کی وصولیاں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |