شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متاثرہ افراد کیلیے 5 کروڑ 11 لاکھ روپے کی امداد

میران شاہ میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے 67 متاثرین میں 5 کروڑ 11 لاکھ روپے تقسیم کیے


Numainda Express August 30, 2019
میران شاہ میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے 67 متاثرین میں 5 کروڑ 11 لاکھ روپے تقسیم کیے فوٹو:رپورٹر

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے 5 کروڑ 11 لاکھ روپے کی امداد تقسیم کی گئی۔

شمالی وزیرستان میں شورش کے دوران 436 مکانات تباہ ہوئے اور لوگوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی حکومت نے متاثرین کی بحالی کے لیے مرستہ کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت ایک ارب 23 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

میران شاہ میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے 67 متاثرین میں 5 کروڑ 11 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔ مرستہ پروگرام کے تحت اب تک 168 متاثرہ افراد میں امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے جون 2014 سے فروری 2017 تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کیا۔ اس کارروائی کے دوران 9 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے اور 80 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں