پی سی بی نے 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کپتانوں کا انتخاب کرلیا
ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا چناؤ راشد لطیف، ندیم خان اور مصباح الحق نے کیا ہے
پی سی بی نے 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کپتانوں کا انتخاب کرلیا جن کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق سندھ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ سدرن پنجاب کی قیادت حارث سہیل کو سونپی گئی ہے۔ امام الحق کو بلوچستان ٹیم کی قیادت کا تاج پہنایا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جب کہ سینٹرل پنجاب کے لیے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھروسہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان کو ناردرن ایسوسی ایشن کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 14 ستمبر سے ہورہا ہے، جس میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔
راشد لطیف، ندیم خان اور مصباح الحق پر مشتمل کمیٹی نے ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا چناؤ کیا ہے، ان تینوں سابق کرکٹرز نے کپتان اور کوچز کی سفارشات بھی تیار کرکے بورڈ کےحوالے کی ہیں۔