وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد کو فون مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔


ویب ڈیسک September 03, 2019
عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک بار پھر فون کرکے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں وہاں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے جس میں انہوں نے خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کے لیے ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور کشمیریوں کو دیے گئے بہت سے حقوق ختم کردیے ہیں۔ وادی میں تقریبا ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہے اور بھارتی فوج انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں