منموہن نواز شریف سے ممبئی حملے کے ملزم کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرینگے بھارتی وزیر خارجہ

منصوبہ بندی اور حملہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی چاہتے ہیں، بھارت آئے پاکستانی جوڈیشل کمیشن سے تعاون کررہے ہیں

وزرائے اعظم کی ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،بھارتی وزیرخارجہ۔۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جمعرات کو نیویارک میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے غیررسمی ملاقات کی۔

اس موقع پر سلمان خورشید نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں مسائل حل تو نہیں ہونگے لیکن یہ مسائل کے حل کی جانب قدم ضرور ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں سرتاج عزیز نے بھارتی انڈر ورلڈ ڈون دائود ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کی۔




آئی این پی کے مطابق سلمان خورشید نے کہا کہ وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے اور ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم پاکستان کی سرزمین سے بھارت میں ہونیوالی مبینہ دہشتگردی کے حوالے سے اپنی تشویش کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔
Load Next Story