معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں فردوس عاشق

وزیراعظم کے وژن کے مطابق معیشت کی بہتری اور اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، معاون خصوصی


ویب ڈیسک September 03, 2019
ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، فردوس عاشق فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں؟

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں؟ وزیراعظم کے وژن کے مطابق معیشت کی بہتری اور اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ برآمدات میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور درآمدات میں واضح کمی آئی ہے۔ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لا رہی ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے ، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی آواز کی گونج یورپین پارلیمنٹ میں سنائی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔