ڈیڑھ سال قبل ہونیوالی گھر شماری متروک ڈھائی ارب کا نقصان

مقتدر حلقے سنجیدہ نہیں، سمری ارسال، نئی گھر و مردم شماری پر 9 ارب روپے خرچ ہونگے، ذرائع

مقتدر حلقے سنجیدہ نہیں، سمری ارسال، نئی گھر و مردم شماری پر 9 ارب روپے خرچ ہونگے، ذرائع

KARACHI:
ملک بھر میں مردم شماری کا عمل نہ ہونے کے باعث ڈیڑھ سال قبل ہونے والی گھر شماری کا ڈیٹا متروک قرار دیدیا گیا ہے جس سے ملکی خزانے کو ڈھائی ارب کا نقصان پہنچا ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کی عدم دلچسپی کے باعث ملک میں 5 سال سے تاخیرکا شکار مردم شماری کا مرحلہ پورا نہ ہوسکا، وفاقی حکومت نے تنظیم مردم شماری کو بیورآف شماریات میں ضم کرکے ادارے کی خودمختار حیثیت کو ختم کردیا ہے۔




متعلقہ ادارے کوسمری بھیجی گئی ہے کہ ملک میں اگلے سال مردم شماری کرائی جائے جس کے لیے ازسرنوگھرشماری ناگزیر ہے،ملک میں مردم شماری 5سال سے تاخیر کا شکار ہے جس سے نئی حلقہ حد بندیوں کاکام بھی التوا کا شکار ہے۔
Load Next Story